سورۃ النبأ (An-Naba) – قرآن کریم

سورة النبأAn-Naba
78
سورۃ
40
آیات
مكية
نزول
سورۃ کے اعدادوشمار، بصیرت اور میٹا ڈیٹا دریافت کریں

سورہ An-Naba کے بارے میں

سورۃ النبأ اس سوال سے شروع ہوتی ہے کہ لوگ کس چیز کے بارے میں اختلاف کر رہے ہیں—یعنی وہ "بڑی خبر"، جس سے مراد قیامت اور دوبارہ جی اٹھنے کی حقیقت ہے جسے ماننا بہت سے معاصرین کے لیے دشوار تھا۔ یہ کائنات میں اللہ کی حکمت—پہاڑوں کو میخیں بنانے، نیند کو سکون اور آسمان کو چھت بنانے—کو ایک قادر خالق کے ثبوت کے طور پر پیش کرتی ہے، پھر سرکشوں کی سزا اور متقیوں کے انعام کا موازنہ کرتی ہے، اور اتنی شدید تنبیہ پر ختم ہوتی ہے کہ کافر حسرت سے کہے گا کہ کاش وہ محض مٹی ہوتا۔

🎧 پوری تلاوت سنیں — An-Naba

سورہ An-Naba کو ترجمہ، تفسیر اور آڈیو تلاوت کے ساتھ پڑھیں اور سنیں

1
عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ
'Amma Yatasaa-aloon
(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟
Tafseer
2
عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلۡعَظِيمِ
'Anin-nabaa-il 'azeem
(کیا) بڑی خبر کی نسبت؟
Tafseer
3
ٱلَّذِي هُمۡ فِيهِ مُخۡتَلِفُونَ
Allazi hum feehi mukh talifoon
جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
Tafseer
4
كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ
Kallaa sa y'alamoon
دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
Tafseer
5
ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ
Thumma kallaa sa y'alamoon
پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
Tafseer
6
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ مِهَٰدٗا
Alam naj'alil arda mihaa da
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا
Tafseer
7
وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادٗا
Wal jibaala au taada
اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)
Tafseer
8
وَخَلَقۡنَٰكُمۡ أَزۡوَٰجٗا
Wa khalaq naakum azwaaja
(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا
Tafseer
9
وَجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتٗا
Waja'alnan naumakum subata
اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا
Tafseer
10
وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِبَاسٗا
Waja'alnal laila libasa
اور رات کو پردہ مقرر کیا
Tafseer
11
وَجَعَلۡنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشٗا
Waja'alnan nahara ma 'aasha
اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
Tafseer
12
وَبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعٗا شِدَادٗا
Wa banaina fauqakum sab 'an shi daada
اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
Tafseer
13
وَجَعَلۡنَا سِرَاجٗا وَهَّاجٗا
Waja'alna siraajaw wah haaja
اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
Tafseer
14
وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡمُعۡصِرَٰتِ مَآءٗ ثَجَّاجٗا
Wa anzalna minal m'usiraati maa-an saj-jaaja
اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا
Tafseer
15
لِّنُخۡرِجَ بِهِۦ حَبّٗا وَنَبَاتٗا
Linukh rija bihee habbaw wana baata
تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں
Tafseer
16
وَجَنَّـٰتٍ أَلۡفَافًا
Wa jan naatin alfafa
اور گھنے گھنے باغ
Tafseer
17
إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ كَانَ مِيقَٰتٗا
Inna yaumal-fasli kana miqaata
بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے
Tafseer
18
يَوۡمَ يُنفَخُ فِي ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجٗا
Yauma yun fakhu fis-soori fataa toona afwaaja
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے
Tafseer
19
وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ أَبۡوَٰبٗا
Wa futiha tis samaa-u fakaanat abwaaba
اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے
Tafseer
20
وَسُيِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا
Wa suyyi raatil jibaalu fa kaanat saraaba
اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے
Tafseer
21
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادٗا
Inna jahan nama kaanat mirsaada
بےشک دوزخ گھات میں ہے
Tafseer
22
لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابٗا
Lit taa gheena ma aaba
(یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے
Tafseer
23
لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحۡقَابٗا
Laa bitheena feehaa ahqaaba
اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے
Tafseer
24
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرۡدٗا وَلَا شَرَابًا
Laa ya zooqoona feeha bar daw walaa sharaaba
وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)
Tafseer
25
إِلَّا حَمِيمٗا وَغَسَّاقٗا
Illa hamee maw-wa ghas saaqa
مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
Tafseer
26
جَزَآءٗ وِفَاقًا
Jazaa-aw wi faaqa
(یہ) بدلہ ہے پورا پورا
Tafseer
27
إِنَّهُمۡ كَانُواْ لَا يَرۡجُونَ حِسَابٗا
Innahum kaanu laa yarjoona hisaaba
یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
Tafseer
28
وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابٗا
Wa kazzabu bi aayaa tina kizzaba
اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے
Tafseer
29
وَكُلَّ شَيۡءٍ أَحۡصَيۡنَٰهُ كِتَٰبٗا
Wa kulla shai-in ahsai naahu kitaa ba
اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے
Tafseer
30
فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِيدَكُمۡ إِلَّا عَذَابًا
Fa zooqoo falan-nazee dakum ill-laa azaaba
سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے
Tafseer
31
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ مَفَازًا
Inna lil mutta qeena mafaaza
بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے
Tafseer
32
حَدَآئِقَ وَأَعۡنَٰبٗا
Hadaa-iqa wa a'anaa ba
(یعنی) باغ اور انگور
Tafseer
33
وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابٗا
Wa kaawa 'iba at raaba
اور ہم عمر نوجوان عورتیں
Tafseer
34
وَكَأۡسٗا دِهَاقٗا
Wa ka'san di haaqa
اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس
Tafseer
35
لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا كِذَّـٰبٗا
Laa yasma'oona fiha lagh waw walaa kizzaba
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)
Tafseer
36
جَزَآءٗ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابٗا
Jazaa-am mir-rabbika ataa-an hisaaba
یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر
Tafseer
37
رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَٰنِۖ لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابٗا
Rabbis samaa waati wal ardi wa maa baina humar rahmaani laa yam likoona minhu khi taaba
وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا
Tafseer
38
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ صَفّٗاۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابٗا
Yauma yaqoo mur roohu wal malaa-ikatu saf-fal laa yata kalla moona illa man azina lahur rahmaanu wa qaala sawaaba
جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو
Tafseer
39
ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا
Zaalikal yaumul haqqu faman shaa-at ta khaaza ill-laa rabbihi ma-aaba
یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے
Tafseer
40
إِنَّآ أَنذَرۡنَٰكُمۡ عَذَابٗا قَرِيبٗا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ تُرَٰبَۢا
In naa anzar naakum azaaban qareebaiy-yauma yan zurul marr-u maa qaddamat yadaahu wa ya qoolul-kaafiru yaa lai tanee kuntu turaaba
ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا
Tafseer